بیرون ملک سے آنے والے ہرفرد کو کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا

0

جھنجھنو: راجستھان کے ضلع جھنجھنو میں بیرون ملک سے آنے والے ہر شخص کو اپنی معلومات اب ضلعی انتظامیہ کو دینی ہوں گی اور اپنا کورونا ٹیسٹ بھی کروانا پڑے گا۔
ضلع کلکٹر عمر دین خان نے آج بتایا کہ اس وقت کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر مکمل چوکسی برتی جارہی ہے۔ لیکن کچھ لوگ انتظامیہ کو بتائے بغیر بیرون ملک سے سیدھے اپنے گھر آرہے ہیں، جو ایک سنگین معاملہ ہے۔ اس سے کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
خان نے بیرون ملک سے بیرون ملک سے آنے والے ہر شخص کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی معلومات فراہم کرکے اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کا کورونا ٹیسٹ چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر، پی ایم او، متعلقہ بلاک میڈیکل اور ہیلتھ آفیسر کے توسط سے کرایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح سے ہم معاشرے اور کنبہ کے افراد کو اس وبا سے بچانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جو شخص باہر سے آیا ہے اور اس کی کورونا جانچ نہیں  ہوئی ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS