ہٹلر نے بھی یہودیوں پر اتنا ظلم نہیں کیا تھا:اعظم خان

0

امپور(یواین آئی) : سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے سینئر لیڈر و سابق کابینی وزیر محمد اعظم خان نے کسی پارٹی کا نام لئے بغیر کہا کہ جس طرح سے ظلم ڈھائے جارہے ہیں۔اس طرح سے تو ہٹلر نے بھی یہودیوں کے ساتھ ایسا ظلم نہیں کیا تھا۔ ایس پی لیڈر نے کہا کہ وہ نہیں جانتے تھے کہ عوام پر ظلم و زیادتی کرنا حکومتوں کا کام ہے اور اگر انہیں یہ پتہ ہوتا تو وہ اپنے 50سالہ زندگی میں کئی اور تاریخ لکھ سکتے تھے ۔ رامپور اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن میں ایس پی امیدوار کی حمایت میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نے کہا’ کیا کوئی شخص یا حکومت اس قدر اتنا نیچے گر سکتی ہے کہ وہ لوگوں پر ظلم و زیادتی کرنے لگے ؟جیل پھر سے میرا انتظار کررہی ہے ۔جہاں میرے خلاف سب سے زیادہ مظالم ہوتے ہیں ۔ ایسے مظالم تو ہٹلر نے بھی یہودیوں کے خلاف نہیں کئے تھے ۔ ایس پی لیڈر نے کہا کہ وہ ایک بھی معاملے میں خود کو بے گناہ ثابت نہیں کر پائے ۔ کبھی اپنے قریبی رہنے والوں اور اب بی جے پی میں شامل ہونے والے لیڈروں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امیر لوگ چھوڑ کر چلے گئے اور بس وفادار لوگ ہی پارٹی میں رہ گئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ گﺅ کشی کے 50معاملے والے لوگ بی جے پی کا اسٹیج شیئر کررہے ہیں۔
اعظم نے کہا’مجھے تقریبا ہر دن عدالت میں پیش ہونا پڑتا ہے اور جو الزام لگائے گئے ہیں اس میں ہر دفعہ میں عمر قید کی سزا ہے ۔ ایسی سزا کے لئے کئی زندگی چاہئے ۔ میرا بیٹا وکیلوں سے صلاح لے رہا ہے کہ ان سزا¶ں سے کیسے بچا جائے ۔ ہم اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS