بنیادی فرائض کا معاملہ : حکومتوں کے رویہ پر سپریم کورٹ برہم

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) : سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 51A میں طے شدہ بنیادی فرائض کے نفاذ کے لیے جواب داخل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو جواب داخل کرنے کے لیے 4 ہفتے کا وقت دیا ہے۔ وہیں سپریم کورٹ نے کہا کہ اگر مرکزی اور ریاستی حکومتیں مقررہ وقت کے اندر حلف نامہ داخل نہیں کرتی ہیں تو 25 ہزار کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
سپریم کورٹ نے کہا کہ پچھلی بار مرکزی حکومت نے جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا تھا لیکن مرکزی حکومت نے اس معاملے میں کوئی جواب داخل نہیں کیا۔ ابھی تک صرف اتر پردیش اور کرناٹک نے ہی اس معاملے میں جواب داخل کیا ہے۔ درخواست گزار درگا دت نے آئین کے آرٹیکل 51A میں درج بنیادی فرائض کو نافذ کرنے کی درخواست دائر کی ہے۔ وہیں سابق اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے اس عرضی پر پہلے اعتراض کیا تھا۔ انہوں نے سوال کیا تھا کہ کیا وزارت قانون کی ویب سائٹ پر بنیادی فرائض کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS