اٹلی اور رومانیہ نے 40 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا

0

روم:(یو این آئی/ژنہوا) اطالوی وزارت خارجہ نے منگل کے روز قومی سلامتی کے مفاد میں 30 روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان کیا۔ اٹلی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، “یہ فیصلہ، دوسرے یورپی اور بحر اوقیانوس کے شراکت داروں کے ساتھ معاہدے میں کیاگیا، جو قومی سلامتی کے لیے ضروری تھا۔”
اسی طرح منگل کے روز رومانیہ نے بھی دس روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS