ون ورلڈ: ٹو گیدر ایٹ ہوم سے منسلک شاہ رخ خان

    0

    ممبئی: بالی وہڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کورونا وارئیرس  کے لئے’ون ورلڈ: ٹوگیدر ایٹ ہوم‘میں شامل ہوکر کورونا وائرس کے تیئں لوگوں 
    کو اگاہ کررہے ہیں۔ اس وقت پورا ملک کورونا وائرس کے قہر سے دوچار ہے ایک طرف جہاں اس وبا سے نمٹنے کے لئے دنیا بھر کی حکومتیں اپنی اپنی سطح پر کام کررہی ہیں، 
    وہیں پوری دنیا میں سنیما سے وابستہ افراد بھی اس بحران میں لوگوں کی مدد کے لیے مسلسل آگے آ رہے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور انٹرنیشنل ایڈوکیسی گلوبل سٹیزن نے کورونا 
    وارئرس کے لئے’ون ورلڈ: ٹو گیدر ایٹ ہوم‘شروع کیا۔’ون ورلڈ: ٹو گیدر ایٹ ہوم‘میں مشہور شخصیات اپنے گھروں سے شامل ہوئے۔ دو گھنٹے کے اس’ورچوئل کنسرٹ‘کی میزبانی امریکی میزبان جمی فیلن ، جمی کیمیل اور اسٹیفن کولبرٹ نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ 
    اس ایونٹ میں شاہ رخ خان، پرینکا چوپڑا ، لیڈی گاگا ، بیونسے نولس ، شان مینڈس ، کیملا کابیلو ، اوپرا ونفرے، جینیفر لوپیز اور وکٹوریہ بیکہم سمیت دیگر بالی 
    ووڈ اور ہالی ووڈ کے فنکاروں نے پیغامات دئیے اور پرفارم کیا۔ شاہ رخ خان نے ہندوستان میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر 
    شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا ’ہندستان اپنی تاریخ میں اب تک کے سب سے بڑے چیلنج کا سامنا کررہا  ہے۔ اربوں کی آبادی ہونے کی وجہ سے کووڈ ۔19 کا ملک 
    پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ اسی طرح  پوری دنیا بھی اس چیلنج کا سامنا کررہی ہے۔ 
    شاہ رخ خان نے کہا’ابھی میں مریضوں، اسپتالوں اور گھروں کو حفاظتی سامان،  قرنطین مراکز میں کھانے اور ضروری چیزیں فراہم کرنے کے لئے لوگوں کی ایک 
    ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں لیکن دنیا بھر میں اس بیماری کو شکست دینے کے لئے دنیا کو ایک ساتھ آنا ہوگا‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS