کوشامبی میں تین خاتون امیدواروں کی موت سے ان علاقوں میں الیکشن ملتوی

0

کوشامبی : (یواین آئی) اترپردیش میں کوشامبی کے سراتھو اور منجھن پور ڈولپمنٹ بلاک کے 3 گرام پنچایتوں میں 3 خواتین امیدواروں کی اچانک موت ہونے سے تینوں گرام پنچایتوں میں پردھان عہدے کےلئے ہونے والا الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

ضلع الیکشن افسر امت کمار سنگھ نے آج یہاں کہا کہ سراتھو ڈولپمنٹ بلاک کے شمس آباد گرام پردھان امیدوارعہدے کی امیدوار نیتو دیوی،روپ نارائن گوریوں مٹیارا کے پردھان امیدوار سویدھارا کی موت ہوگئی۔
اسی طرح منجھن پور ڈولپمنٹ بلاک کے گرام پنچایت بہادر پور پردھان عہدے کی امیدوار افروز بانو کی اچانک موت ہوگئی جس سے تینوں گرام سبھاؤں کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS