پاکستان کی قومی اسمبلی میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب آج

0

شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کیلئے پرچہ نامزدگی داخل کیے،شاہ محمود قریشی ہوں گے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے امیدوار
اسلام آباد (ایجنسیاں) : پاکستان کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نیشنل اسمبلی میں پیر کو نئے وزیر اعظم کےلئے ووٹنگ کےلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔ الجزیرہ نے یہ
رپورٹ دی ہے۔ اتوار کی صبح تک جاری رہنے والی کارروائی میں، حکمراں جماعت کے ارکان اور اسپیکر کی غیر موجودگی میں ایوان میں ہوئی ووٹنگ کے بعد عمران
حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174ووٹ ڈالے گئے، جس کے بعد انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ
امیدوار اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔مسٹر عمران خان اور اتحادیوں نے اعتماد کا ووٹ کھو دیا۔ انہیں تباہ حال
معیشت اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہنے کا قصوروار ٹھہرایا گیا۔دریں اثنا عمران خان کے اقتدار گنوانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے صدر شہباز شریف نے اتوار کو وزیراعظم عہدہ کےلئے پرچہ نامزدگی داخل کیے۔ یہ قدم عمران خان کو عدم اعتماد کے ووٹ کے توسط سے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹائے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد اٹھایا گیا ہے جو ملک کی تاریخ میں ایوان کا اعتماد کھونے کے بعد اقتدار گنوانے والے پہلے وزیراعظم بن گئے۔ ’ایکسپریس ٹربیون‘ اخبار کے مطابق نیشنل اسمبلی کے ذریعہ مقررہ وقت کے اندر 70 سالہ شہباز شریف نے ایوان کے نئے لیڈر کےلئے پرچہ نامزدگی داخل کیے۔ شہباز شریف نے ٹویٹ کیا کہ ’میڈیا، شہری اداروں، وکیلوں، میرے قائد نواز شریف، آصف زرداری، مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو، خالد مقبول، خالد مگسی، محسن داور، علی وزیر، امیر حیدر ہوتی اور آئین کےلئے کھڑی ہونے والی سبھی پارٹیوں کے لیڈروں اور کارکنوں کو خصوصی مبارکباد۔‘سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے معاون صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ ماہ متحدہ اپوزیشن کی میٹنگ میں وزیراعظم کے عہدہ کےلئے شہباز شریف کے نام کی تجویز پیش کی تھی۔ پی ایم ایل-این کے سینئر لیڈر خواجہ آصف اور رانا تنویر پاکستان مسلم لیگ کے لیڈر شہباز کے نام کی منظوری دیں گے۔عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 65 سالہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم کے عہدہ کےلئے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ پی ٹی آئی لیڈر عامر ڈوگر اور علی محمد خان پارٹی کے نائب صدر کے نام کی منظوری دیں گے۔ نیشنل اسمبلی سکریٹریٹ نے اس سے قبل ایوان کے لیڈر اور وزیراعظم کے انتخاب کےلئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے اور ان کی جانچ کو لے کر پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS