عیدالفطر 3مئی 2022کو ادا کی جائے گی

0

نئی دہلی/ لکھنئو (ایجنسیاں): مرکزی چاند کمیٹی لکھنئو، مرکزی جمعیت اہل حدیث دہلی اور رویت ہلال کمیٹی حیدر آباد نے آج شام میٹنگ کے بعد اعلان کیا ہے کہ 29رمضان المبارک یکم مئی 2022بروز اتوار شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذا کل 30واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3مئی بروز منگل منائی جائے گی۔ انشاءاللہ مرکزی چاند کمیٹی کے صدر مولانا خالد رشید فرنگی محلی، مرکزی ریت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے صدر شاہی امام سید احمد بخاری،شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اور امارت شرعیہ بہار اوڈیشہ وجھارکھنڈ کے قاضی شریعت مولانا محمد انظار عالم قاسمی کی رویت ہلال کمیٹیوں نے پریس ریلیز جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ تمام متعلقہ اہلکاروں کی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ملک کے کسی بھی صوبہ یا علاقے سے شوال المکرم کا چاند نظر آنے کی مصدقہ و مستند خبر موصول نہیں ہوئی۔ تمام رویت ہلال کمیٹیوں کے اہلکاروں نے متفقہ اعلان کیا ہے کہ آج 29رمضان بموافق یکم مئی بروز اتوار شوال المکرم کا چاند نہیں دیکھا گیا ہے اس لیے 2مئی 2022کو رمضان المبارک کی 30تاریخ ہوگی اور عید الفطر کی نماز 3مئی 2022کو ادا کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS