سی آئی اے کے پہلے چیف ٹیکنالوجی افسربنے ہندنژادمول چندانی

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) ہندوستانی نژاد نند مول چندانی کو امریکی خفیہ ایجنسی سینٹرل انٹلیجنس ایجنسی کا چیف ٹیکنالوجی افسربنایا گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ سی آئی اے نے پہلی بار چیف ٹیکنالوجی افسرکی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ سی آئی اے نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی۔ نند مول چندانی نے دہلی کے ایک اسکول میں تعلیم حاصل کی۔سی آئی اے نے تقرری کے بارے میں لکھا کہ ایجنسی سی آئی اے کے مشن کو آگے بڑھانے کےلئے مول چندانی کے 25 سال سے زیادہ کے تجربے سے فائدہ اٹھائے گی۔ سی آئی اے نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ مول چندانی کو نجی، اسٹارٹ اپ اور سرکاری شعبوں میں کام کرنے کا 25 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔ وہ سائبر سیکورٹی کے شعبے میں کام کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS