سرور کائناتؐ کا یوم ولاد ت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

0

ئی دہلی : (محمدیامین ،ایس این بی) : یو م ولادت سرور کائناتؐ کے مبارک موقع پر جلوس محمدی ؐروایتی راستوں سے نکالنے کیلئے پولیس انتظامیہ نے کووڈ19کے مد نظراجازت نہیں دی جس کے نتیجہ میں مسلمانوں نے کوروناگائڈ لائن پرعمل کرتے ہوئے اس مرتبہ سیلم پور،جعفر آباد،چوہان بانگر،برہم پوری،نورالٰہی،ولیکم جنتا کالونی،کرد م پوری،مصطفی آباد،چاند باغ، شری رام کالونی راجیو نگرسمیت بیشتر مسلم علاقوں کی اہم سڑکوں اور گلیوں ؐمیں جلوس محمدیؐ نکالنے سے اجتناب کرکے مسلمانوں نے سبیلوںاو ر تبرکات تقسیم و ایک دوسرے کو کھانا کھلانے و سینی ٹائزراور ماسک تقسیم کے سلسلہ کو جاری رکھا اور جگہ جگہ سیرت النبیؐ کے جلسوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔اسی کے تحت مدارس و مساجد میں سرور کائناتؐ کا یوم ولادت فلک شگاف نعروں اور نعت رسولؐ کی دلکش صدائوں کے ساتھ بڑی عقیدت واحترام اور شان شوکت سے منایا گیا جب کہ منعقدہ جلسوں میں مقررین نے سرور کائنات ؐ کی سیرت بیان کی نیز اہم شاہراہوں سے اجتناب کر کے گلی محلہ میں محتاط رویہ جلوس محمدیؐ کی رسم بھی ادا کی گئی ۔ سماجی کارکن سید کمال اشرف نے بتایا کہ شاستری پار ک کی قادری مسجد سے جلوس محمدی کی قیادت سمیر منصوری ،بلند مسجد کے جلوس و جلسہ کی قیادت امام و خطیب مولانا رفیق احمد نوری،حاجی شمشاد بدایونی، حاجی پرویز عالم اور سید منان نے کی ۔چاند مسجد شاستری پار ک کے جلسہ جلوس کی قیادت افتحار خان ،دلشاد احمد اور اشفاق احمد خان نے کی اور اپنے خطاب میں مسلمانوں کو محمدؐ کی سیرت ؐ پر عمل پیرا ہونے کیلئے زور دیا ہے ۔
اسی طرح جعفر آباد کے مدرسہ گلشن اسلام ، چوہان بانگر کی مبارک مسجد، قادری مسجد کے تحت منعقدہ سیرت النبیؐ جلسہ میں نعرہ تکبیراللہ اکبرکے فلک شگاف نعروں اور نعت رسول کی دلکش صدائوں سے پرکیف روحانی منظر تھا اور علمائے کرام نے سرور کائناتؐ کی ولادت کے مبارک موقع پر بصیرت افروز خطاب کیا۔ گوپال وہار کی شمع رضا مسجد سرکار دوعالم سرور کائنات کے یوم ولادت کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید قمرالدین نے کہا کہ سرکار دوعالم کی ولادت کے موقع پر تاریکیاں دم توڑنے لگی تھیں اور جو دنیا میں روشنی ہے وہ سرور کائنات کی بعیثت کا نتیجہ ہے جس کے تحفظ اور مزید روشن کی ذمہ داری مسلم سماج کی ہے اور یہ تبھی ممکن ہے کہ جب مسلمان اللہ اور رسولؐکے بتائے ہوئے راستہ کواپنائیں۔اس جلسہ کی صدارت مولانا تصور نظامی اور نظامت عبدالرئوف نظامی نے کی جبکہ آغاز حافظ نظام الدین کی تلاوت و نعتیہ کلام سے ہوا۔ نور الٰہی مسجد ومدرسہ قوت الا سلام کے تحت سیرت النبیؐ جلسہ منعقد ہوا جس میں سیکڑوں لوگ شامل تھے اور نظم برقرار رکھنے کیلئے کمیٹی کے اراکین اپنی خدمات انجام دے رہے تھے تاکہ کووڈ-19 کے مد نظر احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی نہ ہوسکے۔ مدرسہ امام اعظم نور الٰہی کے جلسہ کی قیادت مولانا عبدالسبحان نے کی ۔
ایک جلسہ گوتم پوری مسجد امیر حمزہ میں ہوا، نوری مسجد برہم پوری، مبارک مسجد چوہان بانگر کی گلی نمبر 2 سے بھی ائمہ اور ذمہ داران کی قیادت میں جلسہ منعقد ہوا اور مدرسہ نورالقرآن کے تحت جشن محمدی مولانا محمد عالم کی قیادت میں انجام دیا گیا۔غوثیہ مسجد گلی نمبر 10 جعفرآبادکا جلسہ امام وخطیب غلام جیلانی کی قیادت میں ہوا۔ مصطفی جامع مسجد ویلکم ،مسجدنورالنبی ، سنی مرکز،الجامعتہ البرکات خورشید العلوم ،رضا ایجو کیشنل مومنٹ، مدرسہ قادریہ و انجمنوں کے تحت بھی سیرت النبی ؐ کے جلسوں کا انعقاد کیا گیا اور رضائے مصطفی کبیر نگر،فاطمہ مسجد، غوثیہ مسجد و دیگر مساجد و مدارس اور تنظیموں کے زیر اہتمام جشن محمد ی منایا گیا اوربرہم پوری ، سیلم پور،چوہان بانگر اورجعفر آباد کے منعقدہ جلسوں میں تبرک تقسیم کیا گیا اور جگہ جگیہ سبیلوں کا نظم تھا۔ مسجد محبوب الٰہی مونگا نگر مصطفی آبادمیں جلسہ منعقد ہوا،مسجد صدیقیہ مصطفی آباد، رضا مسجد ،غریب نواز مسجد ، رضائے غوثیہ ، اولیاء مسجدشیو وہار،برکاتی مسجد مصطفی آباد، گلشن رضا مسجد و مصطفی آباد سمیت دیگر مساجد ومدارس اور تنظیموں کے تحت جشن محمدیؐ بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا لیکن جلوس نکا لنے سے اجتناب کر کے حکومتی گائڈ لائن پر خاص توجہ دی گئی ہے۔انجمن خاکسار مصطفی جمعیۃ المنصور محمدی یوتھ بریگیڈ اور انجمن انوار مصطفی کے صدرافتخار حسین رضوی کی قیادت میں جشن محمد یؐ بڑی عقیدت و احترام سے منانے میںماسک و احتیاطی تدابیر پر خاص دھیان دیا گیا۔
ادھرجامعہ خواجہ قطب الدین بختیا رکاکی میں ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم منعقد کیا گیا،جامعہ کے مقیم طلبہ کے علاوہ درجات پرائمری کی بچیاں اور بچے بڑے ہی ذوق وشق کے ساتھ شریک ہوئے۔کھاد رکے کچھ زندہ دل سنی افراد بھی فاتحہ میں شریک ہوئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS