حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، ہارون خان شیروانی مرکز برائے مطالعاتِ دکن کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سمینار بعنوان ”دکن میں علوم و فنون اور تہذیب و ثقافت کا ارتقا،عہد کاکتیہ سے عہد آصف جاہی تک“کا 29جنوری 2020 کو صبح 10:30 بجے لائبریری آڈیٹوریم میں افتتاح عمل میں آئے گا۔ پروفیسر نسیم الدین فریس، ڈائرکٹر، مرکز کے بموجب قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی کے اشتراک سے منعقد شدنی اس سمینار کے افتتاحی اجلاس میں پروفیسر محمد سلیمان صدیقی،سابق وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی مہمان خصوصی ہوں گے اور ڈاکٹر محمد اسلم پرویز وائس چانسلر، اردو یونیورسٹیصدارت کریں گے۔ پروفیسر م ن سعید بنگلور کلیدی خطبہ دیں گے۔ جناب رحیم الدین انصاری، صدر نشین اردو اکیڈیمی، تلنگانہ، ممتاز اسکالر اودھیش رانی؛ ڈاکٹر زرینہ پروین، ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ آرکائیوز مہمانان اعزازی ہوں گے۔ پروفیسر شاہد نوخیز اعظمی، جوائنٹ ڈائرکٹر، مرکز نے باذوق قارئین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔
مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں دكن كے حوالے سے سمینار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS