فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کیا: نیشنک

0

نئی دہلی: فروغ انسانی وسائل کے مرکزی وزیر رمیش پوکھریال نیشنک نےکہا کہ ان کی وزارت نے کورونا کے سبب پیدا شدہ چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرکے طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کو محفوظ رکھنے کو ترجیح دی ہے۔ ڈاکٹر نشینک نے جمعرات کو دی اسوسیٹید چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف انڈیا (اسوچیم) کی جانب سے ’کووِڈ کے خطرے کو تعلیم کے ایک نئے ماڈل کے طور پر بدلنا‘عنوان پر منعقد تعلیمی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کورونا بحران کے دوران تعلیمی شعبے میں وزارت کی جانب سے کیے گئے کام اور کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا،’کورونا کے سبب سامنے آئے چیلنجزکو فروغ انسانی وسائل کی وزارت نے مواقع میں تبدیل کیا۔ اس دوران جتنے بھی فیصلے کیے گئے ان میں مسلسل بدلتے حالات کا خیال رکھا گیا۔ کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت ہم نے طلبہ کے مستقبل کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کو محفوظ رکھنے کو ترجیح دی‘۔ انہوں نے کہا،’وزیر اعظم مودی کی کامیاب قیادت اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی دور بینی سے ہم نے پی ایم ای۔ودیا، ون نیشن، ون چینل جیسی پہل کا آغاز کیا تاکہ ہم تمام طبقات تک اس بحران میں تعلیم پہنچا سکیں‘۔ نشینک نے کہا،’مجھے خوشی ہے کہ آئی ٹی آئی، این آئی ٹی اور آئی آئی ایم جیسے اداروں نے اس ایمرجنسی میں اپنے قابل ستائش ریسرچ کے ذیریعے اپنی ذمہ داری کو بخوبی ادا کیا ہے۔ انہوں نے کارپوریٹ دنیا سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر اس بحران کی گھڑی میں تعلیمی شعبے کا تعاون کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS