لالویادو اور تیجسوی یادو کو پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی کا نیا سمن

0
راجد سپریمو لالو پرساد یادو اور سابق وزیر اعلی تجیسوی یادو۔۔۔۔ فائل فوٹو
راجد سپریمو لالو پرساد یادو اور سابق وزیر اعلی تجیسوی یادو۔۔۔۔ فائل فوٹو

نئی دہلی (ایجنسیاں): انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ یعنی ای ڈی نے بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو پوچھ گچھ کیلئے نیا سمن بھیجا ہے۔ انہیں 5 جنوری کو دہلی میں ای ڈی ہیڈکوارٹر بلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے تیجسوی یادو کو 22 دسمبر کو بھی تفتیشی ایجنسی نے پوچھ گچھ کیلئے بلایا تھا، لیکن وہ نہیں آئے تھے۔ تیجسوی یادو نے بہار سے اپنے حق میں بیان جاری کیا تھا، لیکن معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انہیں نیا سمن جاری کیا گیا ہے اور جانچ ایجنسی نے انہیں 5 جنوری کو پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تحقیقاتی ایجنسی نے لالو پرساد یادو کو پوچھ گچھ کیلئے 27 دسمبر کو دہلی میں ہیڈکوارٹر بلایا ہے۔

دراصل تفتیشی ایجنسی ای ڈی ان دونوں ملزمان سے زمین کے بدلے نوکریاں دینے کے دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کرنے والی ہے۔ ایجنسی لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو سمیت لالو خاندان کے کئی افراد سے تفتیشی ایجنسی پہلے ہی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں کچھ ایسے ملزمین کے بیانات قلمبند کیے گئے ہیں،جو لالو خاندان کے بہت قریب ہیں۔ ان کے درج کردہ بیان کی بنیاد پر ایجنسی کی ٹیم لالو پرساد اور تیجسوی یادو سے تفصیل سے پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے۔تحقیقاتی ایجنسی کے ذرائع کے مطابق نوکری کے بدلے زمین گھوٹالہ کا یہ معاملہ بہت سنگین ہے۔ یہ معاملہ تقریباً 600 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا ہے۔ ت

حقیقات کے دوران اب تک تقریباً 250 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ سے متعلق ثبوت اور تقریباً 350 کروڑ روپے کی غیر قانونی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں سمیت غیر قانونی لین دین سے متعلق معلومات جمع کی گئی ہیں۔ تحقیقاتی ایجنسی نے اس معاملے میں اب تک بہت اہم شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ لیکن ایک قانونی شقکے مطابق ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنا اور ان کے جوابات کا مطالعہ کرنا بہت ضروری ہے، اس لیے اس معاملے میں پچھلے کچھ عرصے سے تفتیشی ایجنسی نے کئی ملزمان کو مسلسل پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے۔

مزید پڑھیں: نئے کشمیر میں نہ فوجی جوان محفوظ اورنہ عام لوگ: محبوبہ مفتی

اسی سال 25 مارچ 2023 کو مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) نے تیجسوی یادو سے پوچھ گچھ کی اور اسی دن ان کی بڑی بہن میسا بھارتی سے تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے کئی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS