معاشی پریشانی،کوہ پیما ناریل کی دکان پر کام کرنے پر مجبور

    0

     حیدرآباد: ایک بلند مقصد کے ساتھ پہاڑوں کی اونچی چوٹیوں کو سرکرنے والا شخص معاشی پریشانی کی وجہ سے ناریل کی دکان میں کام کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔اس نے دنیاکے چار اونچے پہاڑوں کی چوٹیوں کو سرکیا ہے۔ تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے نواب پیٹ منڈل سے تعلق رکھنے والے تروپتی ریڈی نے کلی منجارواور دیگر اونچے پہاڑوں کی چوٹیوں کو سرکیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے اس کے اس مشغلہ میں مالی امداد نہ ملنے اور خاندان کی معاشی صورتحال بہتر نہ ہونے کی وجہ سے وہ ناریل کی دکان میں کام کرنے پر مجبور ہوگیا ہے جہاں اس کو روزانہ 500روپئے ملتے ہیں۔ اس نے حکومت سے اپیل کی کہ اس کی مالی مدد کی جائے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS