190 سے زائد ممالک میں ارتھ ڈے کی تقریبات کا انعقاد

0

واشنگٹن: (یو این آئی/ اسپوتنک) امریکی صدر جو بائیڈن نے 22 اپریل کو ارتھ ڈے کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور امریکیوں کو ایسے اقدامات کرنے کی ترغیب دی جس سے موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ارتھ ڈے، پہلی بار 1970 میں منعقد ہوئی ،ایک سالانہ تقریب ہے جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ کی حمایت کرنا ہے۔ ارتھ ڈے ڈاٹ او آر جی کے مطابق، جمعہ کو 190 سے زائد ممالک میں ارتھ ڈے کی تقریبات کا انعقاد متوقع ہے، جس میں 100 ملین افراد شرکت کریں گے۔ صدر بائیڈن نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے جارحانہ انداز میں کام نہ کرنے کے مضر اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے اعدادوشمار کا حوالہ دیا جس میں شدید موسم جیسے سیلاب، طوفان، جنگل کی آگ اور خشک سالی کے ساتھ ساتھ 2020 میں موسمیاتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا حوالہ دیا جس سے امریکی کمیونٹیز کو تقریباً 145 بلین ڈالر کا نقصان ہوا اور سینکڑوں امریکی ہلاک ہوئے۔
جو بائیڈن نے کہا،’’ماحولیاتی ناانصافی سیاہ فام طبقوں ، کم آمدنی والے طبقوں ، اور قبائلی اور مقامی طبقوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔‘‘بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اور پوری دنیا میں جنگلی حیات کی بے شمار نسلیں معدوم ہونے کے دہانے پر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS