مودی کو ملے تحائف کی ای نیلامی کا انعقاد ، نمامی گنگے مشن پر خرچ ہو گی رقم

0
Image: The Print

نئی دہلی ،(یو این آئی): وزیر اعظم نریندر مودی کو ملک اور بیرون ممالک سے ملے تحائف کی ای نیلامی وزارت ثقافت جمعہ سے شروع کر رہی ہے۔ نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے مشن پر خرچ کی جائے گی۔
وزارت ثقافت کے ایک بیان کے مطابق مسٹر مودی کو ملی نشانیوں میں تمغہ جیتنے والے اولمپک اور پیرالمپک کھلاڑیوں کے کھیلوں کے ایورڈ ، ایودھیا رام مندر کی تصور ، چاردھام ، رودرکش کنونشن سنٹر (وارانسی) کا ماڈل ، مجسمے ، پینٹنگز ، لباس وغیرہ شامل ہیں ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی فرد یا تنظیم 17 ستمبر سے 7 اکتوبر 2021 تک ویب سائٹ ’pmmementos.gov.in‘ کے ذریعے ای نیلامی میں حصہ لے سکتا ہے ۔ اس ای نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم گنگا کے تحفظ کے مقصد سے نمامی گنگے مشن کو دی جائے گی۔ اس کے تحت مسٹر مودی کے شال ، پگڑیاں اور جیکٹس سمیت 2700 سے زائد یاد گار چیزیں نیلام کی جا رہی ہیں۔ وزیر ثقافت نے کہا کہ ان چیزوں کے لیے مختلف ریزرو قیمتیں رکھی گئی ہیں ، جو 200 سے 2.5 لاکھ روپے کے درمیان ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS