ڈی یو: اسکول آف اوپن ایجوکیشن میں داخلہ کا عمل شروع

0

نئی دہلی (ایس این بی):دہلی یونیورسٹی (ڈی ےو) کے اسکول آف اوپن ایجوکیشن (ایس او ایل) میں انڈرگریجویٹ (یو جی) اور پوسٹ گریجویٹ (پی جی) پروگراموں میں داخلہ کا عمل بدھ کو شروع ہوا۔ اس سلسلے مےں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یونیورسٹی نے کہا کہ ایس او ایل میں یوجی پروگراموں میں داخلہ 12ویں جماعت کے نتائج کی بنیاد پر ہوگا، حالانکہ ڈی یو سے الحاق شدہ کالجوں میں داخلہ کامن یونیورسٹی انٹری ٹیسٹ (سی یو ی ٹی) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ایس او ایل میں داخلہ لینے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے۔
دہلی یونیورسٹی کے اسکول آف اوپن ایجوکیشن (ایس او ایل) ملک کے فاصلاتی تعلیمی اداروں میں شامل ہے جہاں طلباءزیادہ سے زیادہ داخلہ لیتے ہیں۔ افسرکے مطابق گزشتہ سال (2021-22 میں) تقریباً 5 لاکھ طلبا نے مختلف پروگراموں میں داخلہ لیا تھا۔ تعلیمی سیشن 2022-23 سے ایس او ایل میں تمام یو جی اورپی جی کے داخلے محکمہ فاصلاتی اور مسلسل تعلیم میں ہوں گے۔
دہلی یونیورسٹی نے پیر کو ایس او ایل میں چھ نئے پروگرام شروع کیے ہیں۔ یہ 6 نئے پروگرام ’ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن، بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (فائنانس انویسٹمنٹ انالیسس)، بیچلر آف مینجمنٹ اسٹڈیز، بیچلر آف آرٹس اکنامکس (آنرز)، بیچلر آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز اور ماسٹرز آف لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسز ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS