آرین خان کو ڈرگس معاملے میں آج مل سکتی ہے ضمانت

0

ممبئی (یو این آئی) : ممبئی ہائی کورٹ نے آج یہاں فلم اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان اور دیگر ملزمین کو بحری جہاز میں منشیات کی ریو پارٹی میں شرکت کرنے اور اس کے استعمال کے معاملے میں داخل کردہ درخواست ضمانت پر دفاعی وکلا کی بحث کا اختتام عمل میں آیا۔ اب کل این سی بی استغاثہ اپنی بحث کا آغاز کرے گی، اس کے بعد عدالت ابنا فیصلہ ظاہر کرے گی۔ خان اور اس کے دیگر ساتھیوں کو 3 ہفتے قبل ممبئی کے ساحل پر ایک کروز جہاز پر نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت کے روبرو گزشتہ دو دنوں سے دفاع کی جاری بحث کا آج اس وقت خاتمہ ہوا، جب وکلادفاع نے این سی بی کی پوری کارروائی کو ہی غلط بتایا اور عدالت سے تینوں ملزمین کو ضمانت پر رہا کئے جانے کا مطالبہ کیا۔آج عدالت کے روبرو آرین خان سمیت اس کے 2دوست ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا کی درخواست ضمانت پر وکلا نے اپنے موقف کے اظہار کے دوران ملزمین پر عائد تمام الزامات سے انکار کیا۔ایڈیشنل سالیسٹر جنرل انل سنگھ کل اس معاملے میں اپنی بحث مکمل کریں گے۔گزشتہ کل نامور وکیل مکل روہتگی نے آرین پر عائد تمام الزامات سے انکار کیا تھااور عدالت کو بتلایا تھا کہ ملزم کے قبضے سے کوئی ممنوع اشیاء سمیت منشیات برآمد نہیں ہو ئی تھی، نیز اگر یہ تسلیم بھی کر لیا جائے کہ ملزم منشات کا عادی ہے تو بھی اسے اصلاح کا موقع فراہم کیا جائے اور مشروط ضمانت پر رہا کیا جائے آج اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے آرین کے دیگر وکیل امت دیسائی نے عدالت میں مجرمانہ سازش کے تعلق سے تفصیلی بحث کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزم کسی طرح سے بھی منشیات کے استعمال اور اس کی خرید و فروخت کی سازش میں شامل نہیں تھا ۔ خان اور اس کے 2 دوست ارباز مرچنٹ اور من من دھمیچا نے جسٹس وی ایم سامبرے کے روبرو اپنی درخواستوں میں رہائی کی درخواست کی ہے ۔آرین فی الوقت ممبئی کے آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں، گزشتہ دنوں ان کے والد شاہ رخ خان اور ان کی والدہ گوری خان نے آرین سے ارتھر روڈ جیل میں جا کر ملاقات کی تھی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS