ڈاکٹر کفیل کی معطلی رہے گی برقرار

0
Image: Economic Times

پریاگ راج: (ایجنسی) یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے الہ آباد ہائی کورٹ کو مطلع کیا ہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کی معطلی کو جاری رکھا جائے گا، کیونکہ ان کے خلاف علیحدہ تادیبی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں 60 سے زائد بچوں کی جان لینے والے آکسیجن معاملے میں اگست 2017 میں انھیں معطل کیا گیا تھا۔حکومت نےعدالت کو بتایا کہ ان کے خلاف معطلی کا علیحدہ حکم جاری کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل منیش گوئل نے عدالت کو بتایا کہ کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی اور معطلی کا حکم جاری ہے۔
ہائی کورٹ ڈاکٹر کفیل کی ایک درخواست کی سماعت کر رہی ہے ، جس نے 22 اگست 2017 کو اپنی ملازمت سے معطلی کو چیلنج کیا ہے۔
اس سے قبل 6 اگست 2021 کو ریاستی حکومت نے ہائی کورٹ کو 24 فروری 2020 کے ڈسپلنری اتھارٹی کے حکم کے بارے میں آگاہ کیا تھا جس نے مزید تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔جسٹس یشونت ورما نے اب حلف نامے کے ذریعے ریاستی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ دو ہفتوں کے اندر اندر معطلی کے حکم کے ساتھ ساتھ 22 اگست 2017 کے معطلی کے ابتدائی حکم سے متعلق دیگر ضروری حقائق کو ریکارڈ کیا جائے جس کے ذریعے ڈاکٹر کفیل کو معطل کیا گیا تھا۔عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت 31 اگست مقرر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS