مذہب کی بنیاد پر جج مت کریں، عرفان خان کے بیٹے بابل نے کہا کہ میرے دوستوں نے بات کرنا بند کردیا  

    0

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہورایکٹر عرفان خان کے بیٹے بابل خان سوشل میڈیا پرکافی مشروف رہتے ہیں۔وہ اکثر اپنی ویڈیو اورتصاویر شیئر کرتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں بابل خان نے انسٹاگرام کے اکائونٹ پر کچھ اسٹوری پوسٹ کی ،انہوں نے بتایا کہ مجھے میرے مذہب کی بنیاد پر جج نہیں کریں ۔بابل
    نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ مذہب الگ ہونے کی وجہ سے ان کے دوستوں نے ان سے باتیں کرنا بھی بند کردیا۔ اس کے ساتھ ہی بابل خان سیاست دانوں پر بات کرتے
    ہوئے کہا کہ میں ان کے بارے میں کچھ نہیں لکھ سکتا ہوں ۔
    بابل خان(Babil Khan)نے اپنے انسٹاگرام  اسٹوری میں لکھا ہے، "میں سیاست دانوں کے بارے میں بارے میں کچھ باتیں نہیں لکھ سکتا ہوں، کیوں کہ میری ٹیم
    کا کہنا ہے کہ اس سے میرا کریئر  ختم ہو جائے گا۔کیوں کہ آپ اس پر بھروسا کرسکتے ہیں؟ میں ڈرا ہوا ہوں،میں اس طرح سے نہیں رہنا چاہتا ہوں۔میں ایک بار پھر
    اپنے اندر اعتماد محسوس کرناچاہتا ہوں۔ میں اپنے مذہب کی بنیاد پر جج نہیں کیا جا سکتا ہوں۔میں اپنا مذہب نہیں ہوں۔میں ہندوستان کی باقی عوام کی طرح ہی ایک عام
    انسان ہوں‘‘انہوں نے آگے بھی اپنی کچھ اسٹوری پوسٹ کی ہے
    بابل خان نے لکھا ہے کہ، "میرے کچھ دوستوں نے مجھ سے باتیں کرنا بند کردیا ہے۔کیوں کہ میں ایک دوسرے مذہب کا انسان ہوں۔دوستوں میں نے کرکٹ کھیلا ہے ۔جب
    میں صرف 12 سال کا تھا۔میرے ہندو،مسلم ،سکھ،عیسائی اور انسان سبھی دوست ہیں۔‘
     " بابیل نے آگے پوسٹ میں لکھا ہے کہ پہلی بات یو یہ ہے کہ مجھے ہندوستان سے بہت ہی محبت ہے اورمیں آپ کو یہ سب اس لے بتا رہا ہو کہ میں نے لندن میں
    تعلیم حاصل کی ہے۔ جب بھی میں وہاں جاتا تھا تو میں واپس آنے کے لئے بیتاب رہتا تھا،یہاں آکر ریکشا کی سواری کرنا،پانی پوری کھانا،اور ہر جگہ گھومنا۔ مجھے 
    اینٹی نیشنلسٹ کہنے کی ہمت مت کرنا۔ میں وادع کرتا ہو کہ میں ایک باکسر ہوں اور میں ناک بھی توڑ سکتاہوں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS