ٹوٹ جائے نہ حوصلہ مولا, راستہ کوئی اب دکھا مولا

0

ٹوٹ جائے نہ حوصلہ مولا
راستہ کوئی اب دکھا مولا

نعمتیں بے شمار دیں تو نے
دل سے تیرا ہے شکریہ مولا

گامزن میں رہوں صدا حق پر
میرے حق میں ہو فیصلہ مولا

لب پہ جاری ہو بس تری مدحت
موت سے جب ہو سامنا مولا

تیری رحمت پہ ناز ہے مجھکو
دھیان رکھنا نفیس کا مولا
نفیس وارثی

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS