کیا پارلیمنٹ کو ایسے قوانین منظور کرنے کا حق ہے؟

0

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز زراعتی اصلاحات سے متعلق قوانین کو چیلنج کرنے والے ایک وکیل کی درخواست کو پھر سے بحال کردی ہے۔
چیف جسٹس شرد اروند بوبڑے کی زیر قیادت تین رکنی بنچ نے درخواست گزارایڈووکیٹ منوہر لال شرما کے دلائل سننے کے بعد درخواست کو بحال کرنے کی ہدایت دی۔ جسٹس بوبڑے نے سماعت کے بعد حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ "درخواست کو بحال کیا جاتا ہے اور دو ہفتے کے بعد اس پرسماعت ہوگی"۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ سماعت کے دوران تکنیکی غلطی کی وجہ سے اپنا کیس پیش نہیں کرسکے اوران کی درخواست سماعت کے بغیرخارج کردی گئی۔ اس کے پیش نظرانہوں نے عدالت سے درخواست بحال کرنے کی اپیل کی ہے۔ شرما نے سماعت کے دوران  کہا کہ ان کی درخواست میں قانونی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ "میرا قانونی سوال صرف یہ ہے کہ کیا پارلیمنٹ کو ایسے قوانین منظور کرنے کا حق ہے؟"۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS