چنئی، (پی ٹی آئی) :تمل ناڈو میں برسراقتدار ڈی ایم کے نے مرکز کو اتوار کو ہندی زبان ’تھوپنے‘ کو لے کر آگا ہ کیا اور کہا کہ ریاست کے لوگ پارٹی کے سابق لیڈر
آنجہانی ایم کرونا ندھی کے ذریعہ کی گئی ہندی مخالف تحریک کو نہیں بھولے ہیں اور وہ ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ برسراقتدار پارٹی کے ترجمان اخبار ’مراسولی‘ میں
آج کے اڈیشن میں لوگوں پر ہندی ’تھوپنے‘ کے خلاف کروناندھی کا ایک مشہور نعرہ شائع کیا گیا اور عنوان کے طور پر لکھا کہ ’مرکزی سرکار کو وارننگ‘ تمل
زبان میں لکھے نعرے میں لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہندی ’تھوپے جانے‘ کی سختی سے مخالفت کریں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں کوئی ’ڈرپوک‘
نہیں ہے اور ان پر ہندی ’تھوپی‘ نہیں جا سکتی۔
اخبار کے مطابق کروناندھی جب 14 سال کے تھے اور پڑھائی کر رہے تھے، تب انہوں نے اپنے آبائی گاﺅں تروورور میں 1938 میں دیگر طلبا کے ساتھ مارچ نکالا
تھا اور ہندی کے خلاف اس نعرے کا استعمال کیا تھا۔ دراصل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 7 اپریل کو کہا تھا کہ ہندی کو مقامی زبانوں کے نہیں، بلکہ انگریزی کے
متبادل کے طور پر قبول کیا جانا چاہیے۔ اس پر ڈی ایم کے کے صدر اور وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ملک کی سالمیت پر حملہ
کرے گا۔
تمل ناڈو: ڈی ایم کے نے ہندی ’تھوپنے‘ پر مرکز کوآگاہ کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS