لاﺅڈ اسپیکر پر ’ہنومان چالیسا‘بجانے پر منسے کارکنان گرفتار

0

ممبئی، (پی ٹی آئی) :ممبئی پولیس نے دادر علاقے میں شیو سینا ہیڈکوارٹر کے سامنے ایک لاﺅڈ اسپیکر پر’ہنومان چالیسا‘کا پاٹھ کرنے پر مہاراشٹر نو نرمان سینا (
منسے) کے 4 کارکنوں کو اتوار کو حراست میں لے لیا۔ ایک افسر نے بتایا کہ پولیس نے لاﺅڈ اسپیکر ، جس کار کے اوپر اسے رکھا گیا تھا، اس گاڑی کو اور دیگر اشیا کو
بھی ضبط کر لیا ہے۔ منسے کے سربراہ راج ٹھاکرے نے 2 اپریل کو مطالبہ کیا تھا کہ مسجدوں میں لاﺅڈ اسپیکر کو بند کیا جانا چاہیے اور انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو ’مسجدوں کے باہر اسپیکر پر تیز آواز میں ’ہنومان چالیسا‘کا پاٹھ پڑھا جائے گا۔ شیواجی پارک پولیس تھانے کے افسر نے کہا کہ پولیس کو شیو سینا بھون کے باہر منسے کارکنوں کے ذریعہ لاﺅڈ اسپیکر پر ہنومان چالیسا بجائے جانے کی اطلاع ملی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس نے منسے عہدیدار یشونت کلے دار اور پارٹی کے 3 دیگر کارکنوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ انہیں حراست میں لیے جانے کے بعد کئی منسے کارکنان پولیس تھانہ احاطہ کے پاس واقع ایک چھوٹے سے مندر میں جمع ہوئے اور ’ہنومان چالیسا‘اور دیگر مذہبی بھجن گانے لگے۔
پولیس نے کہا کہ ’ہم نے شیو سینا بھون کے سامنے لاﺅڈ اسپیکر بجانے کے سبب منسے کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔ ہم اس معاملے میں مزید جانچ کر رہے ہیں۔‘
اس سے قبل منسے کے کچھ کارکنوں نے گزشتہ اتوار کو پڑوسی تھانے ضلع کے کلیان علاقے میں پارٹی دفتر کے سامنے لاﺅڈ اسپیکر کے ذریعہ ’ہنومان چالیسا‘
بجایا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS