دلیپ کمارپھر علیل،نصیرالدین شاہ بھی اسپتال میں داخل

0
timesofindia

ممبئی: (یواین آئی) ممبئی کی فلم انڈسٹری کے معروف اداکاردلیپ کمار کو آج سانس لینے میں دقت کے بعد دوبارہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔جب کہ ایک اور دوسرے اداکار نصیرالدین شاہ کو بھی نمونیہ کی وجہ سے اسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔
دلیپ کمار کو اس ماہ کے اوائل میں علاج کے لیے داخل کیا گیا تھا۔ایک بار پھر 98 سالہ فن کار کو ہندوجا اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے لیکن حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ دلیپ کمار کو کل سانس لینے میں تکلیف کے بعد اسپتال لایا گیا تھا۔
نصیرالدین شاہ 70 سال کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اور ذرائع کے مطابق نمونیہ سے پریشانی کے بعد دوروزقبل اسپتال داخل کیاگیا تھا۔ دونوں ہی اداکار اپنے اپنے دور کے لیجینڈ مانے جاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS