موتیا خان علاقہ میں خستہ حال سڑکیں اور گلیوں میں گندگی کے انبار

0
image:RRS Urdu

نئی دہلی(محمدغفران آفریدی/ایس این بی) پہاڑ گنج میں واقع موتیاخان علاقہ میں مقامی نمائندگان کی غفلت کے سبب یہاں رہنے والے باشندے مختلف مسائل سے دوچار ہیں ۔موتیاخان علاقہ کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ بجلی، پانی ،خستہ حال سڑک وگلیاںساتھ ہی علاقے کے اطراف میںگندگی کے ڈھیر سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔مقامی افرادنے نمائندہ‘کو بتایا کہ مسائل کے حوالے سے انتظامیہ کوکئی بار آگا ہ کیا ہے صرف یقین دہا نی کے علاو ہ آ ج تک کچھ بھی نہیں کیا ۔مقامی آرڈبلیواے کے ممبران نے بتا یا کہ علاقے میںبجلی کی تاروں کے زیادہ جال ہو نے کی وجہ سے کسی بھی وقت شارٹ سرکٹ ہونے کاخدشہ رہتاہے اور علاقہ میں زیادہ تر بجلی کے کھمبے کی حالت خستہ ہے، جس سے کوئی بھی بڑاحادثہ ہوسکتاہے ۔وہیں اس علاقہ کے قریب پارک بھی ہے جوپارک غیرسماجی عناصر کا آرامگاہ محسوس ہوتا ہے اور وہاں سے گزرنے والا ہرشخص وخاتون کو شرمندگی کے سبب گردن نیچے کر کے گزنی پڑتی ہے ،ساتھ ہی بساوقات غیر سماجی عناصر خواتین پر فقرے بھی کستے دکھائی دیتے ہیں۔حاجی ضمیر الدین اور نشانت کمارنے ’نامہ نگار‘کو بتا یا کہ علاقے میں صفائی ملازمین پابندی سے نہیں آتے ہیں ،جس سے ہر جانب کوڑا بکھراہوارہتاہے،کوڑے کے ڈھیر سے مچھروں کی افزائش بھی ہو رہی ہے ،جو بیماریوں کو دعوت دے رہی ہیں،اس کے علاوہ علاقہ کی باہری سڑک پرہمیشہ پانی کھڑادیکھنے کوملتا ہے،جس سے راہگیروں کو آمدورفت میںپریشانیوں کا سامنا کرپڑتا ہے وہیںبیشتر گلیاں خستہ حالت میں ہیںاور سیور جام کی بھی دقت ہے،نیز گلیوں میں گندہ پا نی جمع ہو نے سے مقامی لوگ پریشان نظر آتے ہیں ،نیزعلاقہ میںکچھ دنوں سے آلو دہ پانی کی سپلائی سے بھی عوام دوچار ہیں۔ موتیاخان میںان سب مسائلوںکی کمی سے علاقہ کی شناخت خراب ہورہی ہے،ساتھ ہی گندگی سے علاقہ کے باشندگان بیماریوں کے شکار ہورہے ہیں۔عمران احمدنے بتا یا کہ کئی مہینوںسے سڑک کی مرمت نہیں ہوئی ہے،جس سے بڑے بڑے گڈھے بنے ہوئے ہیں یہی نہیں بیشتر گلیوںکی حالت بھی کئی مہینوںسے جوں کی توںہے جوراہگیروموٹر سواروں کیلئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے،وہیںپچھلے دنوں سے آنکھ مچولی اور پانی کی سپلائی متاثر ہو نے سے بھی عوام الناس پریشانیوں سے دوچار ہیں ۔الطاف بھائی کا کہنا ہے کہ گندگی تو علاقہ میں اہم مسئلہ ہے ،وہیں گلیوں میں اسٹریٹ لائٹ کا بھی فقدان ہے ۔
بیشتر گلیوں میںاسٹریٹ لائٹ نہ ہو نے کے سبب راہگیروں کو بیحد دقتوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے ،ساتھ ہی جو کوڑااٹھا نے ملازمین علاقہ میں آتے ہیں ان کا بھی رویہ بیحد خراب ہوتا ہے وہ سیدھے منھ میں کبھی بات نہیں کرتے ہیںاور بساوقات گلیوں میں زیادہ کوڑا ہو نے پر ہمیںپیسہ دے کراٹھواانا پڑتا ہے ۔وکی کشور نے بتایا کہ پورے علاقے کے باشندگان دکانوں کے آگے لگائی جانے والی پٹریوں اور بڑی گاڑیوں کے داخلے سے بھی پریشان ہیں،ان کے مطابق دکانوںکے غیر قانو نی قبضہ کی پہلے جگہ کم تھی لیکن آج پٹری والوں نے دوفٹ دوفٹ جگہ بڑھا رکھی ہے جس سے آمد ورفت بیحد متاثر ہے ۔فہیم قریشی نے بتایا کہ رات کے اوقات میںپورے علاقے میںجھپٹ ماروں کا قبضہ رہتا ہے ، جو راہگیروں سے موبائل ونقد لے کرفرار ہو جاتے ہیں اور شکایت کے باوجودبھی ایسے غنڈوں پر کارروائی نہیں ہوتی ہے ،جس سے یہاں سے گزرنے والے مسافرومقامی لوگ بھی پریشان ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS