ملزم تو ملزم ہوتاہے، بلقیس کے قصورواروںکا استقبال صحیح نہیں : دیویندر فڑنویس

0

ممبئی (پی ٹی آئی ): مہاراشٹرکے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے کہا ہے کہ بلقیس کے مجرموں کی رہائی کے بعد ان کااستقبال کرنا صحیح نہیں ہے۔ فڈنویس نے منگل کو کہا کہ گجرات کے 2002 کے بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کو سپریم کورٹ کے حکم کے بعد رہاکیا گیا تھا ، لیکن کسی جرم کے ملزمین کاخیرمقدم کرنا غلط ہے اور اس طرح کے عمل کوجائر نہیںٹھہرایا جا سکتا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم تو ملزم ہوتاہے اور اس عمل کو جائز نہیں ٹھہرایاجاسکتا ۔ اس سے قبل مجرموں کو سزاسنانے والے سابق جج نے رہائی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ سیاستدانوں کے ذریعہ ہار پہناکر ان مجرموں کا خیرمقدم کرنا بالکل مناسب نہیں ہے۔ بامبے ہائی کورٹ سے ریٹائرڈ جسٹس یو ڈی سالوی نے کہا کہ جس نے بھی یہ فیصلہ لیا ہے اسے ہی اس پر غور کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس معاملے میںساری کارروائی کی تعمیل کی گئی تھی اور میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ 11 مجرموں کو ٹھوس ثبوتوں کی بنیادپر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ جسٹس سالوی نے کہا کہ سرکار کو رہا کرنے کا اختیارہے۔لیکن پہلے اسے تمام حقائق پر غور کرنا چاہئے۔ اسے سوچنا چاہئے کہ اس فیصلے سے معاشرے پر کیا اثرپڑے گا۔ مجھے یہ بھی پتہ نہیں کہ سرکار نے پوری کارروائی کی تعمیل کی بھی ہے یا نہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS