نام دیو داس تیاگی عرف کمپیوٹر بابا دوبارہ گرفتار

    0

    اندور: مدھیہ پردیش کے اندور میں سرکاری زمین پر تجاوزات ہٹانے کے دوران گزشتہ  ہفتہ گرفتار کئے گئےنام دیو داس تیاگی عرف  کمپیوٹر بابا کوضمانت ملنے کے بعد پولس نے دوسرے  معاملے  میں  پھر  گرفتار کرلیا ہے۔
    ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک سرکاری ملازم کی شکایت پر کمپیوٹر بابا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقامی گاندھی نگر پولیس اسٹیشن کے ذریعہ درج اس معاملے میں بابا پرسرکاری کام میں رکاوٹیں ڈالنے ، حملہ کرنے اور بدسلوکی کرنے اور ذات پات کے الفاظ سے ان کی تذلیل کرنے کا الزام ہے۔
    یہ واقعہ نومبر کا بتایا جارہا ہے جب گاؤں ہپسی جمبوڈی  کے پنچایت سکریٹری سری رام بارولیا (38)کمپیوٹر بابا کو بے دخل کرنےکی  اطلاع  دینے  گئے  تھے۔ تب بابا نے اپنے حامیوں کے ساتھ مل کر بارولیا کے ساتھ بدسلوکی کی۔
    پولیس ذرائع کے مطابق  کمپیوٹر بابا کو 8 نومبر کو اس سے قبل اپنی مقبوضہ سرکاری اراضی سے تجاوزات ہٹانے  کے  دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ تب سے انہیں امن عامہ کو خراب کرنے اور سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے کے خوف سے عدالتی تحویل میں جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔ کل انہیں ضمانت سے متعلق ضروری کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ضمانت ملنے کے فورا بعد ہی گرفتار کرلیا گیا۔
    8 اور 9 نومبر کو ضلعی انتظامیہ نے پولیس فورس اور میونسپل کارپوریشن کی ٹیم کے ساتھ مل کر کمپیوٹر بابا کے قبضے سے دو جگہ کی اراضی کو آزاد کرایا۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS