وزیر صحت نے اعتراض کے باوجود منموہن سنگھ کے ساتھ لی تصویر،جانیں ایمس کا یہ واقعہ

    0
    Image: Inshorts

    نئی دہلی(ایجنسی):سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ایمس میں زیر علاج ہیں۔ ان کی عیادت کرنے کے لیے لوگ آجار ہے ہیں۔ اسی ضمن میں وزیر برائے صحت منسکھ مانڈیہ نے بھی سابق وزیر اعظم کی عیادت کی۔ عیادت کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس تصویر کے متعلق منموہن سنگھ کی بیٹی کا کہنا ہے کہ انھوں نے زبردستی یہ تصویر کھینچی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرے خاندان کے افراد اور میری ماں بھی اس تصویر کے خلاف تھی۔ انھیں اس تصویر سے منع کیا گیا تھا۔ میری ماں نے اصرار کیا کہ فوٹوگرافر کو کمرے سے نکل جانا چاہیے، مگر انھیں مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔ وہ بہت پریشان تھیں.وہ ضعیف ہیں۔ چڑیا گھر کےجانور نہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS