چین سے کشیدگی کے باوجود ہندوستانی فوج نے دکھائی انسانیت

0

نئی دہلی (ایجنسیاں)
ہندوستان اور چین کے درمیان ان دنوں اصل کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر کشیدگی کا ماحول ہے۔ کہا جارہا ہے کہ گزشتہ4ماہ سے دونوں ممالک کی فوج آمنے سامنے کھڑی ہے۔ اس دوران دو بار دونوں افواج کے درمیان جھڑپ بھی ہوچکی ہے، لیکن اس کے باوجود انسانیت اپنی جگہ ہے۔ سنسکرت کی مشہور کہاوت ہے، اتیتھی دیوو بھوا، یعنی ہندوستانی سماج میں کوئی بھی مہمان بھگوان کی طرح ہوتا ہے، لہٰذا چین سے دشمنی کے باوجود ہندوستانی فوج  ضرورت پڑنے پر چین کے شہری کی مدد کرنے سے بھی پیچھے نہیں ہٹتی ہے۔ ایسے ہی ایک واقعہ شمالی سکم میں ہوا۔ یہاں خراب موسم کے درمیان 3 چینی شہری راستہ بھٹک گئے تھے۔ ایسے میں ہندوستانی فوج نے انہیں اس مشکل گھڑی میں بچایا۔ ان کا علاج کیا اور پھر واپس چین کی طرف بھیج دیا۔
فوج کے مطابق چین کے 3 شہری نارتھ سکم کے پلاٹو علاقے میں 3 ستمبر کو راستہ بھٹک گئے تھے۔ یہ علاقہ صفر درجہ حرارت میں 17500 فٹ کی اونچائی پر ہے۔ جانکاری کے مطابق یہاں ایک خاتون اور 2 مرد برف کے بیچ راستہ بھٹک گئے تھے۔ انہیں ایسے حالات میں دیکھ کر فوراً کارروائی کرتے ہوئے فوج کے جوانوں نے بچایا۔ ہندوستانی فوج نے چینی شہریوں کو کھانا، پانی، آکسیجن، گرم کپڑے اور دوائیاں دیں۔ بعد میں فوج نے ان چینی شہریوں کو صحیح راستہ دکھا کر ان کے منزل تک جانے میں مدد کی۔ فوج کی طرف سے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا گیا- انسانیت سب سے اوپر۔ ہندوستان ہمیشہ مدد کیلئے تیار رہتا ہے، لیکن دوسری طرف چین اپنی حرکتوں سے باز نہیں آرہا ہے۔ 
جمعہ کو ہی خبر آئی کہ چین کی فوجیوں نے اروناچل پردیش کے 5 لوگوں کو اغوا کرلیا۔ جن پانچ لوگوں کو اغوا کیا گیا، وہ ٹاگین طبقے کے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ سارے لوگ پاس کے جنگل میں شکار کے لئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے درمیان 3488 کلو میٹر کی سرحد ہے، جس کی شروعات شمال مشرق میں اروناچل پردیش سے ہوتی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS