دیوریا:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع دیوریا کے گوری بازار تھانہ کی پولیس نے ضلع دیورکی صدر سیٹ سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) امیدوار اجئے پرتاپ سنگھ عرف پنٹو سمیت 11افراد کے خلاف جان سے مارنے کی کوشش اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رودرپور جلاجیت نے ہفتہ کو یواین آئی کو بتایا کہ گورکھپور کے گورکھناتھ علاقہ باشندہ آشوتوش اوجھا کی تحریر پر جمعہ کی دیر شام گوری بازار تھانے میں ایس پی امیدوار اجئے پرتپا سنگھ عرف پنٹو،شری پرکاش سنگھ، پنٹو یادو،ہرش سرما، رگھوراج پرتاپ، منوج بھاسکر ،راجو سنگھ، دھنیش یادو سمیت تین نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آسوتوش اوجھا نےتحریر میں لکھا ہے کہ ووٹنگ سے قبل بدھ کی دیر رات وہ کچھ کارکنوں کے ساتھ گوری بازار علاقے کے کرما جیت پور گاوں میں پگرا ٹولے میں گئے تھے۔ وہاں کسی بات پر ایس پی حامیوں سے ان کی کہاسنی ہوگئی۔ اس دوران ایس پی حامیوں نے بی جے پی لیڈر مینک اوجھا، سنیل اوجھا سمیت دیگر پر حملہ کردیا۔ ملزمین نے مارپیٹ ان کی لائسنسی پستول کو لوٹ لیا تھا۔پولیس مقدمہ درج کر کے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔
ادھر ایس پی امیدوار کا کہنا ہے کہ بدھ کی دیر راتت کرماجیت پور گاوں میں باہری لوگوں نے آخر بوال کیا تھا اور ان کے بھائی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ بی جے پی کے دباو میں آکر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے ہار کے ڈر سے مقدمہ درج کرایا ہے۔ ان پر لگے سبھی الزامات بے بنیاد ہیں۔
دیوریا:ایس پی امیدوار سمیت 11کے خلاف ڈکیتی،اقدام قتل کا مقدمہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS