فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکا سمیت مختلف ممالک میں مظاہرے

0
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے امریکا سمیت مختلف ممالک میں مظاہرے

نیویارک: مظلوم فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے امریکہ سمیت مختلف ملکوں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے غیرملکی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے جارحانہ حملوں کے خلاف وائٹ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

شکاگو اور نیویارک سمیت دیگر شہروں میں بھی سینکڑوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم روکنے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔
یمن اور اردن سمیت دیگر اسلامی ممالک میں بھی صہیونی جارحیت کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے فلسطینیوں کے قتل عام کو فوری روکنے اور آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے اسرائیل کو اربوں ڈالر کی امریکی امداد بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کی رہائی اور شہریوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی۔ شکاگو میں بھی ہزاروں افراد فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ٹیکس کے پیسوں سے فلسطین میں معصوم بچوں کا قتل عام نہیں ہونے دیں گے۔ بیروت میں بھی فلسطینیوں کے حق میں عظیم و شان مظاہرہ کیا گیا حماس اور فلسطین سےیکجہتی کا اظہار کیا گیا قطر میں فلسطینوں کے حق میں عمارتیں روشن کی گئیں۔

مزید پڑھیئے: امریکہ اسرائیل کی حمایت میں جنگی جہاز، لڑاکا طیارے بھیج رہا ہے: آسٹن

آسٹریلیا میں بھی فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے لوگ سڑکوں پر نکلے اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے. اس کے علاوہ ہندوستان میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ نے حماس کے حق میں ریلی نکالی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS