اترپردیش کے کوشامبی ضلع میں تبدیلی مذہب کے الزام میں 9 گرفتار، سبھی کا تعلق اکثریتی طبقہ سے

0
اترپردیش کے کوشامبی ضلع میں تبدیلی مذہب کے الزام میں 9 گرفتار، سبھی کا تعلق اکثریتی طبقہ سے
اترپردیش کے کوشامبی ضلع میں تبدیلی مذہب کے الزام میں 9 گرفتار، سبھی کا تعلق اکثریتی طبقہ سے

کوشامبی: اترپردیش کے ضلع کوشامبی کے سینی تھانہ علاقے کے مہلیتیر گاؤں میں غیر قانونی طریقے سے تبدیلی مذہب کرانے کے الزام میں پولیس نے آج  9لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔  پولیس ذرائع کے مطابق دیہی باشندوں کی اطلاع ملی کی مہلی تیر گاؤں میں شیو شنکر کے مکان میں کچھ لوگوں کے ذریعہ آس پاس کے بھولے بھالے لوگوں کو گمراہ کر کےا ن کی بیماری ٹھیک کرنے اور مسائل کو سلجھانے کا لالچ دے کر اور کرشمہ کی بات کر کے تبدیلی مذہب کرایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیئے: جالندھر میں خوفناک حادثہ، فریج کمپریسر پھٹنے سے ایک ہی کنبہ کے 6 افراد کی موت

اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس مہلی گاؤں پہنچ کر شیو شنکر کے مکان میں چھاپہ مار کر شیو شنکر جھوری، ویریندر چنگا، برجیش، چکر دھاری باشندہ مالک نندورا پون کمار باشندہ ٹیڑھی موڑ، ارون کمار باشندہ چورا کو گرفتار کر کے سبھی کے رپورٹ درج کرلی ہے۔ پولیس ملزمین سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS