سکھ کمیونٹی کو جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی کرنے کا مطالبہ

0

نئی دہلی:دہلی سکھ گرودوارا منجمنٹ کمیٹی کے صدر منجندر سنگھ سرسہ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے مرکزی کے زیرانتظام جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن میں سکھ کمیونٹی کو مناسب نمائندگی کرنے دینے کا مطالبہ  کیا۔
منجندر سنگھ سرسہ نے بتایا کہ پچھلے لمبےعرصے سے روایت کے مطابق جموں و کشمیرپبلک سروس کمیشن میں سکھ کمیونٹی کے ایک رکن کو نامزد کیا جاتا رہا ہے لیکن جموں و کشمیر کے گورنرکی جانب سے 24 جون 2020 کو جاری نوٹیفکیشن میں سکھ کمیونٹی کے کسی رکن کو شامل نہیں کیاگیا ہےجس سے اس کمیونٹی میں اشتعال اور غصہ ہے۔
سرسہ نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ جموں و کشمیر میں برسوں سے روزگار،وسائل،ریزرویشن اور اقلیتوں کا درجہ مہیا کرنے میں سکھ کمیونٹی سے امتیازی سلوک کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی دہشت گردوں نے وادی کشمیر میں صدیوں سے رہ رہے اقلیتی طبقوں کے لوگوں کو بندوق کی نوک پر زبردستی اپنے پشتینی گھراورجائیداد کو چھوڑنے کےلئے مجبور کردیا جس سے لاکھوں لوگ بے گھر ہوکر مہاجر بن گئے تھے۔وہیں دوسری طرف مکمل سکھ کمیونٹی نے کبھی بھی کشمیر وادی سے منتقل نہیں کیا اور دہشت گردوں سے جم کر لوہا لیا اور ملک کے بھائی چارے،سالمیت کوچیلنج دینے والے دشمن عناصر کو کرارا جواب دیا۔سرسہ نے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن سمیت سبھی آئینی تنظیموں میں سکھ کمیونٹی کو مناب نمائندگی دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS