دیوالی سے پہلے بگڑی راجدھانی دہلی کی ہوا

0

نئی دہلی (ایس این بی) :سردیوں کے موسم میں آلودگی دہلی کی بڑی پریشانی بن جاتی ہے۔دیوالی سے پہلے راجدھانی کا ایئر کوالٹی انڈیکس بگڑتا جا رہا ہے۔ سینٹرل پالوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی میں ایوریج ایئر کوالٹی انڈیکس 253 درج کیا گیا ،جو خراب زمرے میں آتا ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300 کے پار درج کیا گیا، وہیں آنند وہار میں یہ 379 درج کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دوارکا این ایس آئی ٹی علاقے میں 325،اوکھلا فیز-2 میں 301 درج کیا گیا۔ 300 کے پار کا اے کیو آئی بہت خراب زمرے میں آتا ہے۔دہلی میں آنے والے دو دنوں میں اس کے اور خراب ہونے کے آثار بتائے جا رہے ہیں۔دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں اے کیو آئی خراب زمرے میں ہی درج کیا گیا ہے۔ حالانکہ پالیوشن کے کنٹرول کے لئے دہلی حکومت نے کئی اقدامات کئے ہیں اور سختی برتی جا رہی ہے۔ پالیوشن کو کم کرنے کے لئے ہر طرح کے پٹاخوں پر مکمل پابندی ہے۔اب سرکار نے پٹاخے جلانے پر جرمانے کا اعلان بھی کیا ہے۔اگر راجدھانی میں کوئی بھی شخص پٹاخے جلاتا ہوا پایا جائے گا تو اس پر 200 روپے جرمانہ اور 6ماہ کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS