میٹرو ٹرین دیوالی پر رات 10 بجے تک چلے گی

0

نئی دہلی (ایس این بی)دیوالی کے دن میٹرو ٹرین سے سفر کرنے والوں کے لیے یہ خبر خاص ہے۔ پیر کو دہلی میٹرو ٹرین رات 10 بجے تک چلے گی۔ آخری میٹرو ٹرین عام دنوں میں رات 11 بجے تک چلتی ہے۔دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے دیوالی کے موقع پر ایک نیا حکم نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہلی میٹرو ریل کی خدمات دیوالی کے موقع پر رات 10 بجے تک ہی دستیاب ہوں گی۔ 24 اکتوبر کو آخری میٹرو رات 10 بجے ٹرمنل سے نکلے گی اور منزل تک پہنچے گی۔ڈی ایم آر سی کے مطابق اگلے دن سے تمام لائنوں پر میٹرو سروس معمول کے مطابق چلیں گی۔ عام دنوں میں یہ خدمات مختلف اسٹیشنوں پررات 11 بجے تک دستیاب رہتی ہیں، دیوالی کے پیش نظر میٹرو سروس ایک گھنٹہ پہلے بند کردی جائے گی۔ اس دن میٹرو خدمات اپنے مقررہ وقت سے شروع ہو جائیں گی۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ڈی ایم آر سی کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ سے پہلے کے اوقات میں اوسطاً 60 لاکھ سے زیادہ مسافر روزانہ میٹرو میں سفر کرتے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS