دہلی یونیورسٹی :کووڈ کے پیش نظر ’بلینڈڈ موڈ‘میں ہوسکتی ہیں کلاسیں

0

یوجی سی نے کووڈ وائرس کے پیش نظر دہلی یونیورسٹی کو دی راحت
نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) میں آف لائن ٹیچنگ کو لے کر یوٹرن کے حالات بن رہے ہیں۔ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یوجی سی) نے سبھی یونیورسٹیز کو کووڈ کے پیش نظر یہ رعایت دی ہے کہ وہ چاہیں تو پڑھائی کو آف لائن، آن لائن یا بلینڈڈ (آف لائن آن لائن) چلاسکتے ہیں۔ یوجی سی کے اس حکم کے بعد ڈی یو بھی اس حکم کو لے کر پیر یا منگل تک کوئی فیصلہ جاری کرسکتی ہے۔ڈی یو کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ یوجی سی کی اس ہدایت کے بعد اس کو لے کر پیر کو میٹنگ ہوسکتی ہے۔ اگر کوئی تبدیلی ہوئی یا فیصلہ ہوا تو پیر یا منگل کو اس سلسلے میں احکامات جاری کیے جاسکتے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ڈی یو دہلی آفات مینجمنٹ اتھارٹی کے احکامات اور طلبا کے مظاہرہ کے بعد 17فروری سے سبھی انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے آف لائن کلاسز شروع کیے جانے کا اعلان کرچکی ہے۔ اس اعلان کے بعد یوجی سی نے سبھی یونیورسٹیز کے وئس چانسلروں کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔ جاری احکامات میں کہا گیا ہے کہ مرکزی وزارت صحت نے اپنے احکامات میں سبھی یونیورسٹیز ،کالجوں اور تعلیمی اداروں میں کووڈ کو لے کر ضوابط پر عمل کرنے کے لیے کہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS