دہلی: درجہ حرارت 1اعشاریہ 7 ڈگری درج کیا گیا

0

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں آج شدید ٹھنڈ ہے۔ دہلی کے قرب و جوار ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ کم از کم درجہ حرارت 1اعشاریہ 7 ڈگری درج کیا گیا۔ جس کے بر عکس لوگوں کا ٹھنڈ سے برا حال ہے۔
دہلی میں 14دسمبرسے سرد لہریں چلنے لگی تھیں اور ابھی اگلے تین دنوں تک سرد لہریں چلنے کا خدشہ ہے۔سال 1901کے بعد یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے، جب دارالحکومت میں اتنے طویل  وقت تک  سرد لہر یں جاری ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ساڑھے آٹھ بجے سب سے کم درجہ حرارت  آیا نگر میں 1اعشاریہ 7 ڈگری درج کیاگیا ہے۔ جبکہ صفدر جنگ میں درجہ حرارت 2اعشاریہ 7 ڈگری اور پالم میں 3 اعشاریہ 1 ڈگری  درج کیاگیا۔ آج صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح بھی 97فیصد درج کی گئی۔ جمعہ کی صبح کم از کم درجہ حرارت 4 اعشاریہ 2ڈگری  درج کیاگیاتھا۔ ایک اور دو جنوری کو برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے ،جس کی وجہ سے نئے سال کے جشن میں بھی خلل پڑ سکتا ہے۔محکمے کا خیال ہے کہ تین جنوری تک پہاڑی علاقوں  میں زوردار برفباری ہونے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS