نئی دہلی (ایس این بی)کڑ کڑ ڈوما کورٹ نے دہلی تشدد میں حولدار رتن لال قتل سانحہ میں ملزم خاتون تبسم کی عبوری ضمانت خارج کردی ہے۔عدات نے کہا کہ فساد بھڑکانے کی سازش کا پتہ لگانے کے لئے ملزمہ کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرنا ضروری ہے۔اس معاملے میں ملزمہ چاند باغ کی رہنے والے تبسم نے عبوری ضمانت عرضی داخل کی تھی ۔ان کے وکیل دنیش تیواری نے موقف رکھتے ہوئے کہا کہ ان کی موکلہ کو جھوٹے الزام میں پھنسایا جا رہا ہے۔وہ مخالف وکیل امت پرساد نے کہا کہ یہ حولدار کے قتل کا معاملہ ہے ۔ساتھ ہی شاہدرہ ضلع کے ڈی سی پی اور دیگر 51پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔کال ڈٹیل سے پتہ چلتا ہے کہ خاتون فساد کے اہم سازش کاروں کے مسلسل رابطے میں تھی۔وہ جانچ میں تعاون نہیں کر رہی ہے۔دونوں فریقین کو سننے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج ونود یادو نے عبوری ضمانت کو نامنظور کردیا ۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS