دہلی فسادات : یو اے پی اے کے تحت عمر خالد اور شرجیل امام

0

سمیت دیگر کے خلاف سپلمینٹری چارج شیٹ داخل
نئی دہلی (ایس این بی)
دہلی فسادات کے ایک معاملے میں دہلی پولیس نے غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے ) کے تحت عمر خالد اورشرجیل امام سمیت کی دیگر ملزمین کے خلاف سپلمینٹری چارج شیٹ داخل کی ہے ۔فرد جرم کے مطابق فسادات ایک منظم سازش تھی جو ملزمین نے رچی تھی۔ پولیس نے کہا ہے کہ ملزمین نے اس حد تک اور اس کے نتیجہ میں رخنہ پیدا کرنے کی سازش رچی تھی، جس سے بڑے پیمانہ پر نظام بگڑ جائے ۔یہ سپلمینٹری چارج شیٹ کڑ کڑ ڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت کی عدالت میں داخل کی گئی ہے۔فرد جرم خاص طور سے فروری 2020میں ہوئے تشدد سے پہلے فسادات کے لئے مبینہ طور پر اکسانے والوں کی میٹنگوں سے متعلق ہے ۔عدالت نے بتایا کہ پولیس ملازمین پر تیزاب سے کئے گئے حملے اور ملزم آصف اقبال تنہا کی آواز کے نمونے کے نتیجے آچکے ہیں ۔دہلی پولیس نے نومبر 2020میں عمر خالد ،شرجیل امام اور دیگر کے خلاف یو اے پی اے میں پہلی چارج شیٹ داخل کی تھی ۔دہلی فسادات کے معاملے میں پہلی فرد جرم ستمبر 2020میں داخل کی گئی تھی ۔پولیس نے 15ملزمان عبد الخالد سیفی ،عزت جہا ،میران حیدر گلفشاں خاتون ،صفورا جرگر ،شفا ء الرحمن خان ،آصف اقبال تنہا کو نامزد کیا تھا ۔شاداب احمد ،نتاشا نر وال ،دیوانگنا کلیتا ،تسلیم احمد ،سلیم ملک ،سلیم خان اور اطہر خان بھی ملزمین میں شامل ہیں ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS