ممبئی کے سابق پولیس کمشنر جولیو ربیرو کا دہلی فسادات کی جانچ پر سوال

0

نئی دہلی(ایس این بی )ممبئی کے سابق پولیس کمشنر جولیو ربیرو نے دہلی فسادات کی جانچ پر سوال اٹھائے ہیں۔انہوں نے دہلی پولیس کمشنر کو ای میل بھیج کر معاملے کی غیر جانب دارانہ جانچ کی مانگ کی ہے۔دہلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جولیو ربیرو کے نام سے پولیس کمشنر کو ایک ای میل آیا ہے۔انہوں نے دہلی فسادات کی جانچ کو لے کر فکر ظاہر کی ہے۔چونکہ جس افسر کے نام پر ای میل حاصل ہواہے ،وہ حال کے دنوں میں اور خاص طور سے پچھلے 6مہینے میں دہلی پولیس کے رابطے میں نہیں ہے ،ہم میل کی سچائی کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ممبئی کے سابق پولیس کمشنر جولیو ربیرو نے دہلی فسادات کی جانچ پر سنگین سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ دہلی پولیس ملزمان پر کارروائی کرنے کے بجائے پر امن طریقہ سے مظاہرہ کررہے مظاہر ین پر ہی کارروائی کر رہی ہے۔انہوں نے دہلی فسادات کے معاملے میں پر امن مظاہر ین کے خلاف درج ایف آئی آر کی غیر جانب دارانہ جانچ کرانے کی اپیل کی ہے۔ای میل میں انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا ہے کہ دہلی پولیس نفرت پھیلانے والے لیڈروں کے خلاف بھی کوئی کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS