دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جب کہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر

0

نئی دہلی:جمعہ کو لگاتار 21 ویں دن گھریلو  بازاروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔
ڈیزل کی قیمت میں آخری بار 2 اکتوبر کو کٹوتی کی گئی تھی جب کہ پٹرول کی قیمت گذشتہ 31 دن سے مستحکم ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں آخری بار 22 ستمبر کو 7 سے 8 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔
 بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ لگاتارجاری ہے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر(کووڈ ۔19)کی وجہ سے امریکہ اور یوروپ میں مانگ کے بارے میں تشویش پائی جاتی ہے۔ تیل کی مارکیٹنگ کرنے والی ملک کی معروف کمپنی انڈین آئل (آئی او سی ایل)کے مطابق دہلی میں آج پٹرول 81.06 روپے جب کہ ڈیزل 70.46 روپے فی لیٹر پر مستحکم  ہے۔
ممبئی میں پٹرول 87.74  اور ڈیزل 76.86،کولکتہ میں پٹرول 82.59 اور ڈیزل 73.99 جب کہ چنئی میں پیٹرول کی قیمت 84.14  فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 75.99 روپے پربرقرار ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS