دہلی میں پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر

0
Image:IndiaNewsTV

نئی دہلی :(یو این آئی) بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد اتوار کو 35 ویں دن پٹرول 20 پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی ایک دن کے بعد 20پیسے فی لیٹر کم کی گئی ہے۔ بدھ کو چار ماہ کے بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 20 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی تھی،اس کے بعد جمعرات اور جمعہ کو بھی ڈیزل سستا ہواتھا۔ ہفتہ کو کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ دہلی میں آج انڈین آئل کے پمپ پر پٹرول 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.07 روپے فی لیٹر پر آگیا۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 20 پیسے سستا ہو کر 101.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے سستا ہو کر 89.07 روپے فی لیٹر پر رہا۔

بین الاقوامی سطح پر خام تیل کا سب سے بڑا صارف امریکہ میں خام تیل کی مانگ اس طرح سے نہیں بڑھ رہی ہے،جیسی امید تھی ۔ فیڈرل ریزرو نے کووڈ -19 کے لئے دیے جا رہے پیکج کو ختم کرنے کےاشارہ کے بعد جمعہ کو تجارت کے اختتام پر برینٹ کروڈ 1.37 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 65.18 ڈالر فی بیرل پر امریکی کروڈ بھی 1.27 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 62.32 ڈالر پربند ہوا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتیں لاگو کی جاتی ہیں ۔ ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں :
شہر پٹرول ڈیزل

دہلی ————— 101.64 ————— 89.07۔
ممبئی 107.66 —————— 96.64۔
چنئی 99.32 -—————- 93.66۔
کولکتہ ———— 101.93 —————— 92.13۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS