ہندوستانی فضائیہ نے 168 افراد کو کابل سے نکالا،24 افغان سکھ بھی

0
Image:ndtv.in/india-news

نئی دہلی :(ایجنسی) کابل ائیر پورٹ میں پھنسے 168 مسافروں کو لے کر سی -17 گلوب ماسٹر طیارہ ہندوستان پہنچ گیا ہے۔ یہ طیارہ تفریباً صبح 10بجے غازیہ آباد کے ہنڈن ائیر بیس پہنچا۔ ان میں 24 افغان سکھ بھی موجود ہیں۔ ساتھ ہی ان دو افغان پارلیمنٹ یعنی سینٹر شامل ہیں۔ اس میں طالبان کے خلاف سینٹر انارکلی بھی شامل ہیں افغانستان کے دارالحکومت کابل سے نکالے گئے 107 ہندوستانیوں سمیت 168 مسافروں کو لے کر فضائیہ کی ایک اور خصوصی پرواز اتوار کو نئی دہلی پہنچے گی۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کا طیارہ کابل سے دہلی کے راستے میں ہے ۔انہوں نے ٹویٹ کیا ’’انخلا جاری ہے ، 107 ہندوستانیوں سمیت 168 مسافروں کے ساتھ ہندوستانی فضائیہ کی خصوصی پرواز کابل سے دہلی کے راستے میں ہے ‘‘۔
اتوار کی صبح الصبح کابل سے نکالے گئے دو جھتے ہندوستان کے لیے روانہ ہوئے ، ایک تاجکستان سے اور دوسرا دوحہ سے،تاجکستان کے راستے دہلی لائے جا رہے طیارے میں 87 ہندوستانیوں سوار ہیں ۔ اس میں دو نیپالی شہری بھی ہیں ۔ گزشتہ کچھ دنوں میں کابل سے دوحہ لائے گئے 135 ہندوستانیوں کے پہلے جتھے کو ہندوستان واپس بھیجا جا رہا ہے ۔ قطر میں ہندوستانی سفارت خانے نے ٹویٹ کیا کہ 135 ہندوستانیوں کا پہلا جتھا ہندوستان آرہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS