نئی دہلی: فضائی آلودگی ملک کا اہم مسئلہ بن چکا ہے۔ خصوصاً دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی سطح نے انتظامیہ اور حکومت کی نیند حرام کردی ہے۔
فضائی آلودگی کو لیکر سیاست بھی گرما گئی ہے۔ دہلی این سی آر اور دیگر کئی ریاستوں میں اے کیو آئی خطرے کی حد سے بہت اوپر پہنچ چکا ہے۔
فضائی آلودگی جہاں دہلی کے لیے سیاسی مدعا بنا ہوا ہے وہیں پارلیمنٹ میں بھی فضائی آلودگی پر بحث ہوئی ہے، لیکن مسئلہ کا حل نہیں بتایا گیا ، سوائے ہنگاموں کے۔
دہلی میں آلودگی کی سطح کچھ حد تک کم ہوئی ہے۔ بدھ کے روز راجدھانی دہلی اے کیو آئی کی ٹاپ 10 کی فہرست سے باہر ہے۔ اے کیو آئی کی ٹاپ 10 کی فہرست
میں یوپی کے 7 شہر شامل ہیں۔
غازی آباد 353،گریٹر نوائیڈا 338، کانپور 335، پانی پت 331،میرٹھ 330، نوئیڈا 318 اور بھیواڑی میں 302 اے کیو آئی درج کیا گیا ہے۔جب کہ دہلی میں اے کیو آئی کی سطح 300سے بھی نیچے درج کی گئی ہے۔
دہلی میں فضائی آلودگی ہوئی کم، اے کیو آئی کی ٹاپ 10 لسٹ سے دہلی باہر
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS