دہلی میٹرو اگست سے شروع کرے گی پہلی ای-آٹو سروس

0

نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی میٹرو جلد ہی راجدھانی میں اپنی پہلی ای-آٹو سروس شروع کرے گی اور اس کی ابتدا دوارکار سیکٹر9 اسٹیشن سے 50 گاڑیوں سے ہوگی۔ اس قدم کا مقصد مسافروں کے لیے آخری حصے تک رابطہ کو بڑھاوا دینا ہے۔ یہ اطلاع افسران نے پیر کو دی۔ افسران نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے بھی لیاگیا ہے کہ کیونکہ دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) اپنی فیڈر بسوں کا آپریشن ’کم اپ یوگ‘ کی وجہ سے ’کم ویوہارک‘ پا رہی ہے۔ ڈی ایم آر سی چیف وکاس کمار نے کہا کہ ای آٹو سروس جلد ہی شروع کی جائے گی، سب سے پہلے یہ دوارکا کے لیے شروع ہوگی۔ ایسے 50 ای-آٹو دوارکا سیکٹر9 اسٹیشن سے شروع کئے جائیں گے اور کل 136 ایسے آٹو وہاں چلیں گے۔ یہ میٹرو مسافروں کے لیے آخری روٹ تک رابطہ کو بڑھاوا دینے کے لیے ا یک قدم ہے۔ یہاں میٹرو بھون میں ڈی ایم آر سی چیف کی شکل میں عہدہ سنبھالنے کے بعد اخباری نمائندوں کے ساتھ اپنی پہلی بات چیت میں کمار نے کہا کہ آخری روٹ میں ڈی ایم آر سی فیڈر بسیں چلانا ’کم اپ یوگ‘ کی وجہ ’کم ویوہارک‘ ہے۔ افسران نے کہا کہ اب منصوبہ یہ ہے کہ ڈی ایم آر سی فیڈر بسوں کو آپریشنل کے لیے دہلی سرکار کے ٹرانسپورٹ محکمہ کے ذریعہ لیا جائے گا۔ایک سینئر افسر نے کہا کہ دوارکا کے لیے 136 ای-آٹو کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ دیگر 663 ای آٹو بعد میں مختلف علاقوں میں آہستہ آہستہ شروع کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 50 ای آٹو کا پہلا بیڑا اگست کے پہلے ہفتہ میں دوارکا سیکٹر9 اسٹیشن سے شروع ہونے کی امید ہے۔ کمار نے کہا کہ اسٹیشن پر چارجنگ پوائنٹ سمیت دیگر سہولتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے ایک رعایت کی بنیاد پر چلایا جائے گا۔ دوارکا میں 13 اسٹیشن ہیں۔ ڈی ایم آر سی کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میٹرو فیڈر بسوں کے لیے 4 راستے ہیں۔ کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن سے ہرش وہار، شاستری پارک میٹرو اسٹیشن سے میوروہار فیز3، میور وہار فیز3 سے ہرش وہار اور وشوودیالیہ میٹرو اسٹیشن سے شنکر پورا براڑی۔ افسران کے ذریعہ دیے گئے اعداد وشمار کے مطابق ماضی میں 2 گروپوں میں 50 فیڈر بسیں چلتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS