نئی دہلی(ایس این بی ): دہلی ریاست کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے بیان جاری کرکے بتایا کہ مشرقی دہلی میں پچھلے 48گھنٹے سے زیادہ وقت سے پانی کو لے کر مچے واویلا کار کو لے کر دہلی جل بورڈ ذمہ دار ہے ،بدعنوان کجریوال کی آنکھ کا پانی سوکھ چکا ہے ورنہ جو حالت بیمار اور بچوں کو جھیلنی پڑ رہی ہے اس سے آنکھوں میں آسنو ہوتے۔انہوں نے کہا کہ جل بورڈ نے سنیچر اور اتوار کے چھٹی کے دن کی رپیئر اور منٹننس کے کام کے لئے چنا جبکہ اس دن سب سے زیادہ گھروں میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔اس موقع پرانل کمار نے کہا کہ دہلی جل بورڈ نے 11مارچ کو پریس ریلیز کے توسط سے عوام کوبتایا کہ جمعہ ۔سنیچر کو 24گھنٹہ پانی کی دقت ہوگی ،اس کو لے کر بھی اشتہار کے لئے مشہور کجریوال سرکار نے بڑی سطح پر جانکاری عوام تک نہیں بھجوائی ،کچھ لوگوں نے پانی اکٹھا کیا جن تک جانکاری پہنچی ،زیادہ تر لوگوں تک جانکاری ہی نہیں پہنچی جس کا نتیجہ عام آدمی کی تو چھوڑیں ٹینکر اورپانی مافیا بھی پانی کو اکٹھا نہیں کرسکے۔چودھری انل کمار نے کہا کہ حالت یہ ہوگئی ہے کہ بوند بوند پانی کے لئے لوگ ترس رہے تھے ،سرکار کے ذریعہ اس ایمر جنسی حالت کا سامنا کرنے کے لئے کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی ۔گندا پانی پی کر بیمار ہورہی دہلی کو بوتل بند پانی بھی 10-20گنا قیمت پر نہیں مل رہا ہے ،سب سے زیادہ پریشانی بیمار ،خواتین ،بچے اور بزرگوں کو جھیلنی پڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایمر جنسی حالات کے ملک کی راجدھانی میں پیدا کرنے کے لئے سیدھے طور پر کجریوال خود ذمہ دار ہیں ،جل بورڈ کے چیئر مین کے طور پر جوانہوں نے لوٹ کی روایت شروع کی ہے عام آدمی کو ہونے والی پریشانی ،کرائسس مینجمنٹ جیسا نظام ختم ہوچکا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS