دہلی میں ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان

0

نئی دہلی:(یو این آئی) قومی دارالحکومت میں جمعہ کی رات ہلکی بارش کے بعد دہلی والوں کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق ہفتہ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دارالحکومت میں ہفتہ کی صبح کم سے کم درجہ حرارت معمول سے تین ڈگری زیادہ 29.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ نمی کا تناسب 37 فیصد درج کیا گیا۔محکمہ نے کہا کہ ہفتہ کو دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہوائیں، ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہوسکتی ہے۔مغربی ڈسٹربنس سے شمال مغربی ہندوستان متاثر ہو رہا ہے۔ دہلی میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اور22 سے 24 مئی تک بارش کی توقع ہے۔ اگلے پانچ دنوں کے دوران مغربی ہمالیہ کے علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ نے کہا کہ دہلی والوں کو اگلے پانچ دنوں تک لو سے راحت ملے گی۔ دریں اثنا، دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 41 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے جمعہ کو 11 پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک طیارہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا تھا، جو گجرات کے وڈودرا میں شری سوامی نارائن مندر میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد واپس دہلی آرہے تھے۔
محکمہ نے کہا کہ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے پانچ ڈگری زیادہ تھا۔ جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 28.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے دو ڈگری زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS