نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی پولیس میں تعینات افسران کے بڑے پیمانہ پر تبادلے کیے گئے ہیں۔ ان میں اسپیشل سی پی سے لے کر ڈی سی پی رینک کے کئی افسران شامل ہیں۔ اب ملک کی راجدھانی دہلی کا نظم ونسق 3کی جگہ 2زون میں تقسیم ہوںگا جبکہ کئی اضلاع میں لیڈی ڈی سی پی کو تعینات گیا ہے۔ تبادلہ کے بعد اب ضلع میں کچھ 6خواتین ڈی سی پی ہوگئی ہیں۔ پولیس میں نظم ونسق سنبھالنے کے لیے 3کی جگہ سے 2زون ہوںگے جبکہ ان میں سے شمالی زون کی کمان اسپیشل کمشنر دیپندر پاٹھک کو دی گئی ہے جن کے پاس مشرقی رینج،شمالی رینج اور وسطی رینج کی ذمہ داری ہوگی وہیں دوسرا زون اسپیشل کمشنر ستیش گولچہ سنبھالیںگے اور ان کے پاس نئی دہلی رینج، جنوبی رینج اور مغربی رینج کا چارج ہوگا۔
وزارت داخلہ سے جاری کیے گئے ٹرانسفر آرڈر میں تیسرے زون کو ختم کردیاگیا ہے اور اب تک تیسرے زون کی ذمہ داری سنبھال رہے اسپیشل کمشنر سنجے سنگھ کو اسپیشل سی پی لائسنس اور لیگل ڈویزن دیاگیا ہے۔ اسپیشل کمشنر آپریشن مکتیش چندر کو اسپیشل سی پی ٹیکنالوجی، کمپونٹی پولسنگ اور میڈیا سیل کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ اسپیشل سی پی ہیڈ کوراٹر سندری نندا کو ہیومن ریسورس، پرسنل مینجمنٹ، ٹریننگ اور ویلفیئر وغیرہ کا چارج ملا ہے۔ اسی طرح اسپیشل سی پی ڈیوڈ لالرنسنگا کو پی اینڈ ایل، ویمن سیکورٹی کی اسپیشل کمشنر نزہت حسن کو ویجلنس اور پبلک ٹرانسپورٹ سیفٹی، وسطی زون کے نظم ونسق کی ذمہ داری سنبھالنے والے راجیش کھرانہ اسپیشل کمشنر انٹلی جنس اور ٹریننگ اور ٹرانسپورٹ کا چارج دیکھ رہے ورندر سنگھ چہل کو اسپیشل سی پی ٹریفک بنایاگیا ہے۔
آرمڈ فورس کے اسپیشل سی پی رابن ہبّو دہلی پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن کے ایم ڈی کا اضافہ چارج لیںگے جبکہ سیکورٹی کے اسپیشل کمشنر آئی ڈی شکلا پروٹیکٹو سیکورٹی ڈویزن کے اسپیشل کمشنر ہوںگے۔ اس کے علاوہ ایڈیشنل سی پی اور ڈی سی پی رینک کے افسران میں بینو بنسل کو ایڈیشنل سی پی ٹریفک سے ایڈیشنل سی پی سی پی پی سی آر، انٹو اینلفونس کو نارتھ پی سی پی سے سینٹرل ڈیپوٹیشن، ساؤتھ ڈی سی پی اتل ٹھاکر کو ڈی سی پی ہیڈکوارٹر-1، سینٹرل ڈی سی پی جسمیت سنگھ کو ڈی سی پی اسپیشل سیل، گورو شرما کو ڈی سی پی سیکورٹی سے ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ، ونیتا میری جے کر کو ڈی سی پی ساتویں بٹالین سے ڈی سی پی ساؤتھ، شویتا چوہان کو ڈی سی پی ہیڈکوارٹر سے ڈی سی پی سینٹرل، ساگر سنگھ کلسی کو ڈی سی پی پی اینڈ ایل سے ڈی سی پی نارتھ، ایشا پانڈے کو ڈی سی پی پی سی آرسے ڈی سی پی ساؤتھ ایسٹ، ڈی سی پی ساؤتھ آر پی مینا کو ڈی سی پی ہیڈکوارٹر-2، ڈی سی پی دوارکا سنتوش مینا کو ڈی سی پی پی اینڈ ایل، ڈی سی پی آؤٹر نارتھ راجیو رنجن کو ڈی سی پی اسپیشل سیل، شنکر چودھری کو ایڈیشنل ڈی سی پی سے دوارکا ڈی سی پی، بجیندر یادو کو ڈی سی پی ٹریفک سے ڈی سی پی آؤٹر نارتھ، ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ انگت پرتاپ سنگھ کو ڈی سی پی اسپیشل سیل، جی امرتھا کو ایڈیشنل ڈی سی پی شاہدرہ سے ٹریفک، جتیندر مینا کو ایڈیشنل ڈی سی پی پی سی آر سے ایڈیشنل ڈی سی پی شاہدرہ، وکرم سنگھ کو ڈی سی پی ٹریفک سے ایڈیشنل ڈی سی پی دوارکا، سندھاشو دھاما کو ایڈیشنل ڈی سی پی آؤٹر نارتھ سے ایڈیشنل ڈی سی پی نئی دہلی، بی ایل سریش کو ڈی سی پی پانچ بٹالین سے ایڈیشنل ڈی سی آؤٹر، سیشل سنگھ کو ایڈیشنل ڈی سی پی ٹو روہنی سے ڈی سی پی ویجیلنس، انیش رائے کو سائبر ڈی سی پی سے سی پی ہیڈکوارٹر ڈی سی پی تعینات کیاگیا ہے۔ اسی طرح سکھراج کٹیوا کو سیکورٹی پی ایم ایڈیشنل ڈی سی پی، کرشن کمار کو ایڈیشنل ڈی سی پی روہنی ٹو، راجیو امبشٹھ کو ایڈیشنل ڈی سی پی ٹو ساؤتھ ایسٹ، سندیپ بیالہ کو ڈی سی پی سیکورٹی، شری کرشن مینا کو ڈی سی پی پانچویں بٹالین، سکندر سنگھ کو ڈی سی پی ایل اینڈ بی نیز ڈی سی پی سی پی ہیڈکوراٹر سے کمل پال سنگھ کو سائبر ڈی سی پی میں تعینات کیاگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS