ڈی یو ایڈمیشن : پہلے 3کٹ آف میں داخلے کیلئے ملیں گے 3دن

0
image:thefoodietime

نئی دہلی (ایس این بی) دہلی یونیورسٹی کے تعلیمی سیشن 2021-22 کے داخلے میں اس بار پہلے 3کٹ آف لسٹ کی ہر لسٹ پر طلبا کو داخلے کے لیے 3دن دیے جائیںگے جبکہ باقی 2لسٹوں یعنی چوتھی اور پانچویں کٹ آف لسٹ میں طلبا کو 2دن ہی داخلے کے لیے ملیںگے۔ ڈی یو اوور ایڈمیشن کو روکنے کے لیے اس بار 2لسٹ میں 2-2 دن ہی داخلے کے لیے دینے والی ہے۔ اس بار ایک اسپیشل کٹ آف لسٹ اور ایک اسپیشل ڈرائیور بھی چلایا جائے گا۔ڈی یو ذرائع کے مطابق ڈی یو کی داخلہ برانچ کے ذریعہ کٹ آف کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا۔ ابھی حال میں ڈی یو داخلے کے سلسلے میں کالجوں کے پرنسپلوں کے ساتھ ایک میٹنگ بھی کی گئی تھی۔ اس میں پرنسپلوں سے داخلہ کی کارروائی کے سلسلے میں مشورے بھی لیے گئے تھے۔ ڈی یو اس سال بھی گزشتہ سال کی طرح پوری طرح سے آن لائن داخلہ عمل چلائے گی۔ داخلہ عمل کے تحت یکم اکتوبر کو پہلی کٹ آف لسٹ کے جاری ہونے کی امید کی جارہی ہے۔ اس بار یہ طے کیاگیا ہے کہ اس بار 5ریگولر کٹ آف لسٹ جاری کی جائیںگی۔ پہلی، دوسری اور تیسریکٹ آف لسٹ میں ہر لسٹ پر طلبا کو داخلے کے لیے 3دن دیے جائیںگے۔ اس کے بعد ایک اسپیشل کٹ آف لسٹ نکالی جائے گی۔اس میں ان ہی طلبا کا داخلہ ہوگا جن کو 3کٹ آف میں کسی بھی کالج میں داخلہ نہیں ملا ہے۔ اس کے بعد چوتھی اور پانچویں کٹ آف لسٹ جاری کی جائے گی۔ ان میں داخلے کے لیے طلبا کو 2دن دیے جائیںگے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS